باغ سے مالٹا توڑنے پر زمیندارکا بچے پر تشدد، آنکھ بھی ضائع کردی

ہفتہ 13 ستمبر 2014 11:50

باغ سے مالٹا توڑنے پر زمیندارکا بچے پر تشدد، آنکھ بھی ضائع کردی

وزیر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر 2014ء) وزیر آباد کےنواحی گاؤں ساروکی میں باغ سے مالٹا توڑنے پربااثر چوہدری نے دس سالہ بچے کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسکی بائیں آنکھ نکال دی آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ گوجرانوالہ کی تحصیل وزیر آباد کے نواحی گاؤں ساروکی میں محنت کش کا دس سالہ بیٹا خضر کھیلتے ہوئے چوہدری اکرام کے باغ میں چلا گیا اورمالٹا توڑنا چاہا۔

(جاری ہے)

ایسے میں باغ کےچوہدری اور اسکے ملازمین نے سے دبوچ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

تشدد کے باعث بچے کی دائیں آنکھ ضائع ہوگئی ۔ خضر کی ماں اسے طبی امداد کے لئے احمد نگر کے قریبی ہسپتال لے آئی جہاں ڈاکٹرز نے بچے کی آنکھ ضائع ہونے کی تصدیق کردی اور بچے کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ریفر کردیا ۔ آئی جی پنجاب نے واقعہ کا ںوٹس لیتے ہوئے احمد نگر پولیس کو فوری طور بااثر ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔