فیصل آباد، کھانے کے پیسے مانگنے پر پولیس اہلکاروں کی فائرنگ، 4 افراد زخمی، دو کی حالت تشویشناک

ہفتہ 13 ستمبر 2014 13:01

فیصل آباد، کھانے کے پیسے مانگنے پر پولیس اہلکاروں کی فائرنگ، 4 افراد ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر۔2014ء) فیصل آباد میں مبینہ طور پر نشے میں دھت پولیس اہلکاروں نے باربی کیو کی دکان پر کھانے کے پیسے مانگنے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دکان مالک سمیت چارافراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ستیانہ روڈ پر واقع باربی کیو شاپ کے مالک کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے دکان پر تکے کھائے، پیسے مانگنے پر نشے میں دھت اہلکاروں نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر دکان کے مالک سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد اہلکار فرار ہوگئے۔ زخمی افراد کو الائیڈ اسپتال منتقل کیا جہاں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔