سانگھڑ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس، ایک سو سے زیادہ وکلاء کی شرکت‘ صدر امیر علی لسکانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش

ہفتہ 13 ستمبر 2014 14:18

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر۔2014ء) سانگھڑ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس جس میں ایک سو سے زیادہ وکلاء کی شرکت‘ صدر امیر علی لسکانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سانگھڑ کی جنرل باڈی کا اجلاس سینئر ممبر ظفر حیات شاہ کی درخواست پر منعقد ہوا جس میں ایک سو سے زیادہ ڈسٹرکٹ بار کے ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس شروع ہوتے ہی تمام ممبران بولنا شروع ہوگئے‘ شدید بدمزگی پیدا ہوگئی۔ اجلاس مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا جس کے بعد ڈسٹرکٹ بار کے سینئر ممبران اور صدر نے اجلاس ملتوی کرنے کو کہا تو ڈسٹرکٹ بار میں موجود تمام وکلاء اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے اور کا کہ آج کا اجلاس ضرور ہوگا کیونکہ اس اجلاس میں ضلع کے تمام وکلاء کے درپیش مسائل پر بحث ہوگی جس کے بعد 50 سے زیادہ وکلاء نے اپنے صدر امیر علی لسکانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی جس پر ووٹنگ‘ رائے شماری 16 ستمبر کو ہوگی جبکہ ڈسٹرکٹ بار سانگھڑ کے جنرل سیکریٹری سائیں بخش نظامانی‘ جوائنٹ سیکریٹری سنیل کمار‘ لائبریری سیکریٹری غلام مرتضیٰ لغاری‘ خزانچی تماسط ایڈوکیٹ نے اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور کہا کہ ڈسٹرکٹ بار سانگھڑ کا صدر امیر علی لسکانی اور اس کی تمام باڈی گزشتہ 9 ماہ میں ڈسٹرکٹ بار کے تمام ممبران کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے جس کی وجہ سے وکلاء کی اکثریت کا اعتماد صدر امیر عل لسکانی سے اٹھ چکا ہے لہذا اب اسے صدر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

16 ستمبر کو تمام وکلاء اپنے ووٹ کی طاقت سے وکلاء کے مسائل حل کرنے والے وکیل کو اپنا صدر رہنما منتخب کریں گے۔