نئی دہلی : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ثانیہ مرزا کی ملاقات

ہفتہ 13 ستمبر 2014 15:38

نئی دہلی : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ثانیہ مرزا کی ملاقات

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر۔2014ء) ثانیہ مرزا نے یوایس اوپن مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت کر بھارتیوں کو خوش کردیا ہے، اس شاندار کامیابی کے صلے میں وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں ملاقات کیلیے بلایا اور انہیں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے پر مبارک باد دی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ثانیہ کی والدہ نسیمہ مرزابھی موجود تھیں۔وزیرا عظم نے ان کی کامیابیوں کو سراہا اور مستقبل کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ ٹورنامنٹ کے فائنل کے بعد وزیر اعظم نے سماجی ویب سائیٹ کے ذریعے بھی انہیں مبارک باد کا پیغام بھیجا تھا۔

متعلقہ عنوان :