پنجابی طالبان نے پاکستان میں عسکری کارروائیاں ختم کرکے دعوت و تبلیغ شروع کرنےکا اعلان کر دیا

ہفتہ 13 ستمبر 2014 18:16

پنجابی طالبان نے پاکستان میں عسکری کارروائیاں ختم کرکے دعوت و تبلیغ ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر 2014ء) کالعدم تحریک طالبان کے پنجاب گروپ نے عسکری کارروائیاں ختم کرتے ہوئے دعوت و تبلیغ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے پنجاب گروپ کے امیر عصمت اللہ معاویہ نے عسکری کارروائیاں کرکے دعوت تبلیغ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دوسرے طالبان گروپوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھی عسکری کارروائیاں ختم کرکے دعوت دین کا کام کریں، عصمت اللہ معاویہ نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران نقل مکانی کرنے والے آئی ڈی پیز کی مدد اور ان کی بحالی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے عصمت اللہ معاویہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ اپنی سرگرمیوں کا مرکز پاکستان کی بجائے افغانستان کو بنا رہے ہیں کیوں کہ افغانستان کی خراب صورت حال میں وہاں موجود طالبان کو انکی مدد کی زیادہ ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :