پنجاب یونیورسٹی نے امتحانی شیڈول جاری کردیا

ہفتہ 13 ستمبر 2014 18:35

پنجاب یونیورسٹی نے امتحانی شیڈول جاری کردیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر 2014ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم بی بی ایس پارٹ ون اور ٹو فرسٹ پروفیشنل اینول 2014ء کے امتحانات کے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق ا یم بی بی ایس پارٹ ون اور ٹو فرسٹ پروفیشنل اینول 2014ء کے لئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ بالترتیب 18اور23ستمبر اور ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ22اور 25ستمبر 2014ء ہے۔جبکہ امتحانات بالترتیب 13اور28اکتوبر 2014ء سے شروع ہوں گے۔ تفصیلی شیڈول پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :