اسلام آباد دھرنے میں شرکت کیلئے انصاف یوتھ ونگ کا پچاس سے زائد گاڑیوں کا قافلہ اسلام آباد روانہ

ہفتہ 13 ستمبر 2014 21:13

اسلام آباد دھرنے میں شرکت کیلئے انصاف یوتھ ونگ کا پچاس سے زائد گاڑیوں ..

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر 2014ء) تحریک انصاف کے اسلام آباد دھرنے میں ون نیشن ڈے منانے کیلئے پشاور سے انصاف یوتھ ونگ کا پچاس سے زائد گاڑیوں قافلہ اسلام آباد روانہ ہو ا ۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز اسلام آبا د دھرنے میں ون نیشن ڈے منانے کیلئے انصاف یوتھ ونگ کاپچاس سے زائد گاڑیوں کا قافلہ اسلام آباد روانہ ہوا جس میں سینکڑوں کارکنان شامل تھے۔کارکنان موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب رنگ روڈ پر جمع ہوئے جہاں سے پانچ سے دس گاڑیوں کے متعدد قافلے روانہ ہوئے ۔اس موقع پر کارکنان کا جوش و خروش دیدنی تھا۔کارکنان گو نواز گو کے فلگ شگاف نعرے لگاتے ہوئے بذریعہ موٹر وے روانہ ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :