جاوید میانداد کاعمران خان کے احتجاج کی حمایت کا اعلان،

پاکستان میں احتجاج کوئی نئی بات نہیں،حکومت کا رویہ قابل مذمت ہے، عبدالقادر کے گھر پر چھاپے پر دکھ ہوا ، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 13 ستمبر 2014 21:20

جاوید میانداد کاعمران خان کے احتجاج کی حمایت کا اعلان،

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر 2014ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر جاوید میانداد نے عمران خان کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کر دیا،کہتے ہیں حکومت کا رویہ قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں احتجاج کوئی نئی بات نہیں، حکومتی رویہ قابل مذمت ہے،انتظامیہ کو پہلے دفعہ ایک سوچوالیس کا خیال کیوں نہیں آیا۔۔انہوں نے عمران خان کے احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے گھر پر چھاپے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے جاوید میانداد کہنا تھا کہ جمہوریت میں لوگوں کو گھروں سے گرفتار نہیں کیا جاتا،،گرفتاریوں سے حالات مزید خراب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :