جڑواں شہروں میں کریک ڈاؤن کے دوران گر فتار 3187افراد کو سنٹر ل جیل اڈ یا لہ منتقل کردیا گیا

ہفتہ 13 ستمبر 2014 21:55

جڑواں شہروں میں کریک ڈاؤن کے دوران گر فتار 3187افراد کو سنٹر ل جیل اڈ ..

راولپنڈ ی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر 2014ء) راولپنڈ ی اسلا م آ با د پو لیس کے کر یک ڈاؤن کے دوران گر فتار کئے جا نیو الے 3187افراد کو سنٹر ل جیل اڈ یا لہ منتقل کر دیا گیا جیل ذ رائع نے اس حو الہ سے تصد یق کر تے ہو ئے بتا یا کہ ان کے پا س ر یکارڈ کے مطا بق 3187افراد کو منتقل کیا گیا ان میں سے بیشتر افراد کو کسی عدا لت میں پیش نہیں کیا گیا جبکہ عدا لتی کاروائی کے لئے سپیشل مجسٹر یٹ/سول ججز کو جیل بھجو ایاگیا جہا ں رات گئے تک قا نو نی کاروائی کا سلسلہ جاری تھا ذرائع کے مطا بق گر فتار کئے گئے بیشتر افراد پٹرول پمپ ملا زم اور مزدور تھے جنھیں رات گئے ڈیوٹی سے گھروں کو واپسی کے دوران راستے سے اٹھا یا گیا ان میں سے متعد د افراد نے عدا لت میں پیش کئے جا نے کے دوران زبر دست شور مچا کر بتا یا کہ پو لیس نے انھیں بے گنا ہ گر فتار کیا ان کا کسی بھی سیا سی تنظیم سے کو ئی تعلق نہیں جس کے بعد 46افراد کو سول جج غلا م محمد سرفراز نے ر ہا کر دیا جبکہ راولپنڈ ی سے دفعہ 144کی خلاف ورزی اور دھرنو ں میں شامل تنظیمو ں سے وابستگی کے الز ام میں گر فتار 148افراد کو جو ڈ یشل ر یما نڈ پر جیل بھجو ا دیا گیا نیو ٹاؤن پو لیس نے 43افراد، پیر ودھائی پو لیس نے69افراد کو سول جج شوکت عبا س را نجھا کی عدالت میں پیش کیا

متعلقہ عنوان :