امریکی ریاست لاس اینجلس میں نایاب بلیو ڈائمنڈ نمائش کے لئے پیش

ہفتہ 13 ستمبر 2014 22:29

امریکی ریاست لاس اینجلس میں نایاب بلیو ڈائمنڈ نمائش کے لئے پیش

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر 2014ء) امریکی ریاست لاس اینجلس میں نایاب بلیو ڈائمنڈ نمائش کے لئے پیش کردیا گیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لاس اینجلس کے میوزیم میں نمائش کے لیے رکھے گئے ہیرے کے رنگ نے نہ صرف اسے منفرد بلکہ نایاب اور قیمتی بھی بنا دیا ہے،اندھیرے میں رکھے جانے پر بلیو ڈائمنڈ ہلکے سرخ رنگ میں تبدیل ہو جاتا ہے جو دیکھنے والوں کو بھی حیران کر دیتا ہے۔

(جاری ہے)

بارہ قیراط وزنی نیلے رنگ کے اس ہیرے کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد میوزیم کا رخ کررہی ہے۔بلیو ڈائمنڈ کی نمائش پندرہ جنوری تک جاری رہے گی۔