آسٹریلوی فوجی متحدہ عرب امارات میں تعینات کیے جائیں گے، وزیر اعظم ٹونی ایبٹ۔۔۔ فوجی شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کیخلاف امریکی آپریشن میں معاونت فراہم کرینگے ، بیان

پیر 15 ستمبر 2014 13:32

آسٹریلوی فوجی متحدہ عرب امارات میں تعینات کیے جائیں گے، وزیر اعظم ٹونی ..

سڈ نی(ارد پوائنٹ تازہ ترین اخبار 15 ستمبر 2014)آسٹریلیا نے متحدہ عرب امارات میں کئی سو فوجی تعینات کرنے کا اعلان کر دیا ۔ ملکی وزیر اعظم ٹونی ایبٹ کے مطابق یہ فوجی شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف امریکی آپریشن میں معاونت فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

ان کے بقول امریکا نے فضائیہ کے چار سو جبکہ خصوصی دستوں کے دو سو اہلکاروں کی درخواست کی ہے۔ ایبٹ نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ دس جنگی جہاز بھی آسٹریلوی دستے میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ فوجی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیں گے۔ ٹونی ایبٹ نے مزید کہا کہ ابھی تک جنگی کارروائیوں میں حصہ لینے کیحوالے سے فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔