کراچی میں ڈاکیارڈ پر ہونے والی دہشت گردی کے واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ تیار

پیر 15 ستمبر 2014 15:18

کراچی میں ڈاکیارڈ پر ہونے والی دہشت گردی کے واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ ..

حملے میں کالعدم تحریک طالبان کا سندھی گروپ ملوث کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15 ستمبر2014) کراچی میں ڈاکیارڈ پر ہونے والی دہشت گردی کے واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی۔ رپورٹ کے مطابق حملے میں کالعدم تحریک طالبان کا سندھی گروپ ملوث ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چھ ستمبر کے دن پی این ایس ڈاکیارڈ پر ہونے والی دہشت گردی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرکے اعلٰیٰ حکام کو پیش کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکیارڈ پر حملے میں سندھی طالبان گروپ ملوث ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکیارڈ واقعے کے بعد اب تک اکیس ملزمان گرفتار کیے گئے۔ تین ملزمان لاڑکانہ اور چار جامشورو سے گرفتار کیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں چودہ سرکاری ملازمین ہیں۔ گرفتار تمام ملزمان کا تعلق سندھی طالبان گروپ سے ہے

متعلقہ عنوان :