فوربز: عرب دنیا کی کامیاب کاروباری خواتین کی فہرست جاری سالانہ جائزے میں مصر، سعودی عرب اور اماراتی خواتین نمایاں ترین

پیر 15 ستمبر 2014 16:34

فوربز: عرب دنیا کی کامیاب کاروباری خواتین کی فہرست جاری سالانہ جائزے ..

جدہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15 ستمبر2014) مشرق وسطی میں کامیاب کاروباری خواتین کی رینکنگ کے حوالے سے فوربز نے اپنا رواں سال کا جائزہ جاری کردیا ہے۔ اس جائزے کے مطابق 200 عرب خواتین میں سے کاروباری اعتبار سے طاقتور ترین خواتین کے نام سامنے لائے گئے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ان خواتین میں اپنے خاندان کے کاروبار کو چلانے والی خواتین کے علاوہ سرکاری شعبے میں خدمات انجام دینے اور کارپوریٹ سیکٹر کے انتظامی شعبے میں خدمات اجام دینے والی خواتین شامل ہیں۔

انتیس مصری خواتین کے ان دو سو میں شامل ہونے کے سبب مصر سب سے نمایاں رہا ہے۔ جبکہ خطے کی سب بڑی معیشت کے حامل سعودی عرب کی 27 خواتین اس جائزے میں شامل کی گئی ہیں۔ یوں سعودی عرب اس اعتبار سے دوسرے نمبر پر رہا ہے۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کی پوزیشن تیسری آئی ہے کہ جائزے میں اماراتی خواتین کی تعداد 26 رہی ہے۔ یوں اس مقابلے کے لیے چنی گئی 200 نمایاں خواتین میں سے مذکورہ بالا 85 خواتین ممتاز ترین قرار پائی ہیں۔

ان عرب خواتین نے اپنی ذہانت کا لوہا پوری کاروباری دنیا میں منوالیا ہے۔ ان میں اپنے خاندان کے کاروبار کو آگے بڑحانے والی بھی شامل ہیں اور اپنی بنیاد پر کاروبار شروع کرنے والی خواتین بھی موجود ہیں۔مجموعی طور پر 16 خواتین مختلف نوعیت کے شعبوں سے سامنے آئیں، 15 کاروباری مشیرات کے طور پر اور 12 خوردہ سطح کے کاروبار سے لی گئی ہیں۔ امارات اس ناطے نمایاں ترین رہا کہ اس سے تعلق رکھنے والی 15 خواتین اور راجہ عیسی الگرگ گروپ کاروباری حوالے سے سب سے اوپر رہا۔

اس کے مقابلے میں سعودی عرب کی 12 انٹریز میں سے لبنٰی اولیان چیف ایگزیکٹواولیان فنانس کمپنی سعودی خواتین میں پہلے نمبر پر جبکہ مجموعی طور پر دوسری پوزیشن پر رہیں۔ 200 خواتین میں 59 خواتین اپنی کاروباری صلاحیت اور خدمات کی بنیاد پر نمایاں رہنے والی سرکاری شعبے سے تعلق رکھتی ہیں۔نجی و سرکاری دونوں شعبوں میں سب سے زیادہ کامیاب اور طاقتور عرب کاروباری خاتون کا تعلق مصر سے ہے۔

مصر کے بعد کویتی خاتون کی پوزیشن ہے جس نے دس میں سے چوتھی پوزیشن لی ہے۔فوربز کے اس جائزے میں دوسرے عرب ممالک سے بھی کاروباری خواتین کو شامل کیا گیا تھا۔ جن کی مجموعی تعداد 200 رہی ہے۔ اس جائزے سے عرب دنیا کی خواتین کی کاروبار میں شرکت بڑھنے کا اندازہ ہوتا ہے۔واضح رہے پچھلے سال سعودی عرب نے اپنی شوریٰ کونسل میں خواتین ارکان کو شامل کیا تھا۔ الجزائر نے اپنی سات انٹریز کے ذریعے تیسری پوزیشن، اس کے بعد اردن، مراکش اور اومان کی پوزیشن ہیاور ان تمام کی چھ چھ انٹریز تھیں۔

متعلقہ عنوان :