طالبان کا حملے نہ کرنے سے متعلق بیان مثبت ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ طالبان کو چھوڑ دیا جائے ، بلاول بھٹو زرداری

پیر 15 ستمبر 2014 16:40

طالبان کا حملے نہ کرنے سے متعلق بیان مثبت ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ طالبان ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15 ستمبر2014) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ طالبان کا حملے نہ کرنے سے متعلق بیان مثبت ہے تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ طالبان کو چھوڑ دیا جائے ، سیلابی صورتحال میں اسلام آباد میں دھرنے انا کا مسئلہ لگتے ہیں ،کراچی میں صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی تاحال طالبان کے قید میں ہیں حکومت کو ان کی رہائی کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ طالبان کا حملے نہ کرنے سے متعلق بیان مثبت ہے تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کو چھوڑ دیا جائے اور ماضی کی تشدد کی کارروائیوں پر انہیں کچھ نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں ہر طرف سیلاب ہی سیلاب ہے ہمیں اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کی مدد کرنی چاہیے پنجاب میں گزشتہ ساٹھ سال سے ترقیاتی کام ہورہے ہیں پنجاب کا سندھ سے مقابلہ نہیں کیاجاسکتا ۔

(جاری ہے)

وفاق کے اندر جاری دھرنے ملک کی حکومت نہیں یہ دھرنے اپنی انا کا مسئلہ لگتے ہیں قانون کی عملداری ہونی چاہیے قانون اپنا راستہ خود بناتا ہے سندھ کی تقسیم کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا