مشکوک بولنگ ایکشن کیخلاف کریک ڈاؤن درست فیصلہ ہے،ڈیرن لی مین

پیر 15 ستمبر 2014 17:05

مشکوک بولنگ ایکشن کیخلاف کریک ڈاؤن درست فیصلہ ہے،ڈیرن لی مین

سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15 ستمبر2014) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیرن لی مین نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے مشکوک بولنگ ایکشن کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہاہے کہ اس سے کرکٹ مزید شفاف ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے مشکوک بولنگ ایکشن کے خلاف کاروائی کا فیصلہ درست ہے اور اس سے انٹرنیشنل کرکٹ کو بھر پور فائدہ ہوگا۔ ہمیں شائقین کو یہ یقین دلانا ہوگا کہ وہ جو کچھ بھی دیکھ رہے ہیں وہ ٹھیک ہے۔ ہمیں قانون کے مطابق چلنا ہوگا اگر ایسا نہیں کیا گیا تو اس سے انٹرنیشنل کرکٹ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔