افغانستان سے پاک افغان طورخم بارڈ پر غیر قانونی طور پر پاکستان میں افغان باشندوں کے داخل ہونے کے سلسلے میں تیزی آ گئی

پیر 15 ستمبر 2014 17:38

افغانستان سے پاک افغان طورخم بارڈ پر غیر قانونی طور پر پاکستان میں ..

پشاور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15 ستمبر2014) افغانستان سے پاک افغان طورخم بارڈ پر غیر قانونی طور پر پاکستان میں افغان باشندوں کے داخل ہونے کے سلسلے میں تیزی آ گئی ہے ۔ عید الضحیٰ پر افغان مہاجرین کی آمد کے باعث کانگو کے وائرس کے پھیلنے کے خدشات بھی پیدا ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ چار دنوں کے دوران اٹھائیس ہزار تین سو افراد طورخم کے راستے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہو ئے ۔ افغانستان سے غیر قانونی آمد و رفت کے سلسلے میں تیز ی آ گئی ہے تاہم حکومتی ادارے اس کی رو ک تھام کے لئے ناکام ہو چکے ہیں صوبائی حکومت کو بھیجوائی جانے والی رپورٹ کے مطابق افغان باشندوں کے خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقہ جات میں غیر قانونی داخلے میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے ۔

متعلقہ عنوان :