Live Updates

عمران جان دیدیں گے استعفیٰ کے بغیر واپس نہیں جائینگے‘ شیخ رشید

پیر 15 ستمبر 2014 18:53

عمران جان دیدیں گے استعفیٰ کے بغیر واپس نہیں جائینگے‘ شیخ رشید

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان جان دیدیں گے لیکن وزیراعظم کے استعفیٰ کے بغیر واپس نہیں جائیں گے‘ پارلیمنٹ میں موجود تمام مفاد پرست ایک ساتھ ہوگئے ہیں جب سب اپنے فائدے کے لئے مل جائیں تو مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا‘ ہر آمر اپنے اقتدار کے آخری دنوں میں طاقت کا استعمال کرتا ہے‘(ن) لےگ کی حکو مت کےلئے بھی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے ‘ملک میں عدلیہ ہی آخری امید کی کرن ہے اگر عدلیہ عوام اور اصولوں کے ساتھ کھڑی ہو تو ملک کے لئے اس کے نتائج بہت اچھے نکل سکتے ہیں‘ جب عدلیہ ہی بھیڑ بکریوں کی طرح لوگوں کو دیکھے بغیر ہی 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر دے دیں تو پھر کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا۔

(جاری ہے)

اپنے اےک انٹروےو مےں انہوں نے کہا کہ حکومت کا خیال تھا کہ 6 سے 7 روز میں دھرنے دینے والوں کی ہمت جواب دے جائے گی لیکن جب انہوں نے دیکھا کہ ان کا جذبہ ختم نہیں ہورہا تو اب حکومت طاقت کا استعمال کررہی ہے‘ ہر آمر اپنے اقتدار کے آخری دنوں میں طاقت کا استعمال کرتا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :