سیلاب متاثرین نے غصہ جمشید دستی پر اتار دیا۔۔ گاڑی پرحملہ
پیر 15 ستمبر 2014 19:10
مظفر گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران سیلاب متاثرین کی جانب سے ان پر حملہ کر دیا گیا، جس میں ان کی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے گئے اور مظاہرین کی جانب سے شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔
(جاری ہے)
اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سیلابی پانی کا رخ موڑنے کی وجہ سے آبادی کو نقصان پہنچا اور اس پانی کا رخ موڑنے میں جمشید دستی براہ راست ملوث ہیں، جنہوں نے انتظامیہ سے پیسے لے کر پانی کارخ موڑا۔
میڈیا سے بات چیت میں جمشید دستی نے متاثرین کی جانب سے عائد کئے گئے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ میرا سیلابی پانی کا رخ تبدیل کرنے میں کوئی ہاتھ نہیں بلکہ بند توڑ کر میرا حلقہ ڈبو دیا گیااور اب مجھ پر ایک سازش کے تحت حملہ کروایا گیا ہےجبکہ میرے حلقے کے لوگوں کو امدادی سرگرمیوں کے دوران ایک دوا تک نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے کمشنر ڈیرہ غازی خان پربدتمیزی کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.