ڈاکٹر طاہرالقادری نے نوٹوں پر گونواز گو مہم چلانے کا اعلان واپس لے لیا، موبائل پر ایس ایم ایس پر مہم چلانے کا حکم دے دیا!!
پیر 15 ستمبر 2014 19:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے نوٹوں پر گونواز گو مہم چلانے کا اعلان واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے وزیر اعظم ، وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کو ملزم تسلیم کرلیا ہے، عدالت کا فیصلہ آگیا ہے اب دیکھتے ہیں آگے اس پر کتنا عمل ہوتا ہے شاہراہ دستور پر انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ کرنسی نوٹوں پر گو نواز گو لکھنے کا اعلان واپس لیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ قانون کا احترام کرتے ہوئے کرنسی نوٹ مہم واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ جو شہری ظلم کے نظام کو رَد کرتے ہیں، وہ ہر جگہ 'گو نواز گو' لکھیں۔انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ اب سوشل میڈیا پر گو نواز گو مہم شروع کریں اورہر موبائل ایس ایم ایس کے آخر میں گو نواز گو لکھنا شروع کریں.عوامی تحریک کے سربراہ نے الزام عائد کیا کہ ملک میں جمہوریت نہیں خاندانی بادشاہت ہے اور دو شوگرملز بچانے کے لیے لاکھوں گھر برباد کیے گئے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.