بورے والا،سیلاب کی وجہ سے آشوب چشم کی وباء پھوٹ پڑی،

70فیصد افراد آنکھوں کی وبائی مرض میں مبتلا،ڈاکٹرز کا احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ

پیر 15 ستمبر 2014 20:31

بورے والا،سیلاب کی وجہ سے آشوب چشم کی وباء پھوٹ پڑی،

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) سیلاب کی وجہ سے آشوب چشم کی وباء پھوٹ پڑی،70فیصد افراد آنکھوں کی وبائی مرض میں مبتلا،ڈاکٹرز کی طرف سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ،تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے اضلاع میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجہ میں جانی و مالی نقصان کے علاوہ بورے والا سمیت دیگر ملحقہ شہروں میں آشوب چشم کی وبائی مرض پھوٹ پڑے ہے جس سے ہزاروں افراد اس مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں متاثرہ افراد میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے ایک سروے کے مطابق 70فیصد افرد اس مرض کا شکار ہو چکے ہیں اس سلسلہ میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا کے ماہر امراض چشم ڈاکٹر منیر احمد سندھو نے میڈیا کو بتایا کہ یہ مرض ہر سال سیلاب کے دنوں میں پھیلتا ہے اور اور اس مرض کا دورانیہ دو سے تین روز ہے جس کے دوران مریض کو وقفے وقفے سے تازہ پانی کے ساتھ آنکھوں کو دھونا چاہئے مریض کا استعمال شدہ تولیہ گھر کر دوسرے افراد استعمال نہ کریں متاثرہ مریض کوئی دوائی وغیرہ استعمال نہ کرے کیونکہ یہ مرض دو سے تین روز میں خود بخود ختم ہو جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :