Live Updates

موسم سرما میں عام انتخابات ہوں گے، عمران خان کی پیشگوئی

پیر 15 ستمبر 2014 20:36

موسم سرما میں عام انتخابات ہوں گے، عمران خان کی پیشگوئی

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے انتخابات کا موسم بتادیا، کہتے ہیں اسی موسم سرما میں الیکشن ہوگا، دھرنا کامیابی کے قريب پہنچ چکا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے سماء سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ اسلام آباد کا دھرنا کامیابی کے قریب پہنچ چکا، شریف برادران نے پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنادیا ہے، انہوں نے تاریخ تو نہیں البتہ انتخابات کا موسم ضرور بتا دیا۔جھنگ میں سیلاب متاثرین سے خطاب میں کپتان نے شریف برادران کو آڑے ہاتھوں لیا، کہتے ہیں اسلام آباد میں مظلوم عوام کی جنگ لڑی جارہی ہے، پولیس سے بے گناہ افراد کو چھڑوایا۔عمران خان نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کریں گے، مشکل کی گھڑی میں سیلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :