سندھ کی تقسیم کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ڈاکیارڈ پر حملہ اندرونی معاملہ لگتا ہے، بلاول بھٹو زرداری،پچھلے ایک ماہ سے قوم پریشانی کا شکار ہے، دھرنے ختم کرکے آئی ڈی پیز اور سیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہیے،جب میڈیا آزادی اورانقلاب مارچ دکھانا چھوڑدے گا تو دھرنے ختم ہوجائیں گے،کوئی ڈنڈا اٹھا کر کہے کہ وزیر اعظم کو باہر نکالو ، ایسا نہیں ہو سکتا، قومی اسمبلی کی اْسی نشست پر انتخاب لڑنا چا ہتا ہوں جس پر ان کی والدہ بے نظیر بھٹو الیکشن میں حصہ لیتی تھیں،، سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے، اس لئے سندھی طالبان کا لفظ سمجھ سے باہر ہے،صحافیوں سے گفتگو
پیر 15 ستمبر 2014 22:04
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ڈاکیارڈ پر حملہ اندرونی معاملہ لگتا ہے، پچھلے ایک ماہ سے قوم پریشانی کا شکار ہے، دھرنے ختم کرکے آئی ڈی پیز اور سیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہیے،جب میڈیا آزادی اورانقلاب مارچ دکھانا چھوڑدے گا تو دھرنے ختم ہوجائیں گے،کوئی ڈنڈا اٹھا کر کہے کہ وزیر اعظم کو باہر نکالو ، ایسا نہیں ہو سکتا، وہ قومی اسمبلی کی اْسی نشست پر انتخاب لڑنا چاہتے ہیں جس پر ان کی والدہ بے نظیر بھٹو الیکشن میں حصہ لیتی تھیں،، سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے، اس لئے سندھی طالبان کا لفظ سمجھ سے باہر ہے۔
بلاول ہاوس کراچی میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے بھی الیکشن2013میں دھاندلی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملیر میں حلقہ بندیا ں تبدیل کی گئیں تھیں۔(جاری ہے)
انکاکہنا تھا کہ تحریک طالبان پنجاب کی جانب سے عسکریت کو ترک کرنے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ طالبان کو ہر صورت شکست دینی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ انہوں نے ماضی میں تشدد کی جو کارروائیاں کی ان پر کچھ نہ کیا جائے، اس وقت بھی یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی طالبان کی قید میں ہیں، جنہیں رہا کیا جانا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈاکیارڈ پر حملہ اندرونی معاملہ لگتاہے، سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے، اس لئے سندھی طالبان کا لفظ ان کی سمجھ سے باہر ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے لاکھوں آئی ڈی پیز اور سیلاب متاثرین اس وقت ملک کا سب سے اہم مسئلہ ہیں، وہ قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ آئی ڈی پیز اور سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے، جب سیاست کا وقت ہو اس وقت سیاست کی جانی چاہئے۔ دھرنے کی سیاست غیر سنجیدہ ہے، پورے ملک میں سیلاب آیا ہوا ہے ایسے حالات میں دھرنے انا کا مسئلہ لگتے ہیں۔ جب میڈیا آزادی اورانقلاب مارچ دکھانا چھوڑدے گا تو دھرنے ختم ہوجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی ڈنڈا اٹھا کر کہے کہ وزیر اعظم کو باہر نکالو ، ایسا نہیں ہو سکتا۔ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ سندھ کی تقسیم کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 60 سال سے ترقیاتی کام ہورہے ہیں،ترقیاتی کاموں کے حوالے سے پنجاب کا سندھ سے مقابلہ نہیں کرنا چاہیے،آئی ڈی پیز اور سیلاب متاثرین اس وقت اہم مسئلہ ہیں قوم ان کی مدد کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ بے نظیر بھٹو جس نشست پر انتخابات میں حصہ لیتی تھیں وہ بھی اسی حلقے سے انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں لیکن اس کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.