علی ظفر کا فلم ”کلِ دل“ کیلئے نئے روپ کا سہارا

منگل 16 ستمبر 2014 12:30

علی ظفر کا فلم ”کلِ دل“ کیلئے نئے روپ کا سہارا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے بالی ووڈ میں اپنی نئی رومانوی ایکشن فلم ”کلِ دل“ کے لئے نئے روپ کا سہارا لیا ہے۔فلم کے نئے پوسٹر میں پاکستانی سٹار مکمل سیاہ لباس اور کالے چشموں میں ایک بڑی بندوق کے ساتھ کھڑے نظر آ رہے ہیں۔چودہ نومبر، 2014 میں ریلیز کے لئے شیڈول” کل دل“ میں علی اپنا نرم اور رومانوی لبادہ اتارتے ہوئے ایک قاتل کا روپ دھارے نظر آئیں گے۔

فلم میں لمبے بال، فرنچ داڑھی اور خوبصورت جسم کے ساتھ وہ اپنے دشمنوں کو خوب ڈرائیں گے۔

(جاری ہے)

یش راج فلمز کی اس فلم کو شاہد علی نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اس میں رنویر سنگھ اور پرنیتی چوپڑا بھی جلوہ گر ہوں گی۔ فلم میں گووندا ایک ولن کے کردار میں لوگوں کو حیران کریں گے۔علی ظفر کے پوسٹر سے پہلے رنویر اور پرنیتی کے پوسٹر ٹیزر بھی سامنے آ چکے ہیں۔پاکستانی سٹار اس سے پہلے بولی وڈ فلمیں”میرے بھائی کی دلہن“ لندن، پیرس، نیویارک،چشم بدور اور”ٹوٹل سیاپا“ کر چکے ہیں۔ 2003 میں موسیقی سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے علی نے ہدیات کاری کی بھی خواہش ظاہر کی ہے۔حال ہی میں وہ سنگاپور میں ٹور کے دوران لائیو میوزک کرتے نظر آئے۔

متعلقہ عنوان :