سونالی باندرے اب ڈرامے میں اداکاری کریں گی

منگل 16 ستمبر 2014 12:37

سونالی باندرے اب ڈرامے میں اداکاری کریں گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء)بالی وڈ اداکارہ سونالی باندرے فلموں کے بعد اب ڈرامے میں اداکاری کرتی ہوئی دکھائی دیں گی۔سونالی باندرے فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد اب چھوٹی اسکرین پر ڈرامہ سیریل ’عجیب داستان ہے یہ‘ میں اداکاری کرتی ہوئی دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

اس ڈرامہ کی جھلکیاں گزشتہ ماہ بھارتی ٹی وی چینل پر دکھائی جاچکی ہیں جس میں سونالی کیفے میں بیٹھی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔یہ ڈرامہ ستمبر کے اختتام یا اکتوبر کے آغاز پر بھارتی ٹی وی چینل سے آن ایئر ہوجائیگا۔