جہاں میری ضرورت ہوئی دکھی انسانیت کی خدمات کیلئے بلا معاوضہ کام کرونگی ‘ اداکارہ ماہ نور

منگل 16 ستمبر 2014 12:46

جہاں میری ضرورت ہوئی دکھی انسانیت کی خدمات کیلئے بلا معاوضہ کام کرونگی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) اداکارہ ماہ نور نے کہاہے کہ خدا پر توکل کرنے والے زندگی کے کسی بھی میدان میں ناکام نہیں ہوتے ، میری کامیابیوں کے پیچھے سب سے پہلے میرے رب کی ذات ہے جس نے مجھ نا چیز کو عزت اور شہرت سے نوازا اور اس کے ساتھ میری والدہ اور بلخصوص میڈیا کا بڑا اہم رول ہے اگر یہ دونوں مجھے سپورٹ نہ کرتے تو شاید آج میں ماہ نور نہ ہوتی ۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جتنے مختصر عرصے میں بڑی کامیابیاں میرے حصے میں آئی ہیں وہ بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہیں اور میں سمجھتی ہوں کہ اس میں میری والدہ اور پر خلوص دوستوں کی دعائیں شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی شخص اچھا یہ برا نہیں ہوتا بلکہ اس کا کردار اس کو اچھا یا برا بناتا ہے ۔

(جاری ہے)

آج کے مادہ پرست دور میں انسانیت اب بھی زندہ ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں ماہ نور نے کہا کہ ملک میں سیلاب کی ناگہانی آفت کی وجہ سے فنکاروں میں بھی تشویش پائی جاتی ہے اور اہم مصیبت کے وقت اپنے بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور میں اپنے فنکار ساتھیوں کے ساتھ فنڈ ریزنگ کی مہم میں بھی حصہ لوں گی ،جہاں بھی میری ضرورت ہوئی میں دکھی انسانیت کی خدمات کے لئے بلا معاوضہ کام کرونگی ۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ ماہ نور نے کلہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے سینئرز کی عزت کی ہے اور انہوں نے بھی ہمیشہ میری رہنمائی کی ہے اور یہ میری لیے خوش قسمتی ہے کہ میں نے بڑے اداکاروں کے ساتھ کیا ہے ۔