الیکشن کمیشن نے رکن قومی ا سمبلی مولوی محمد آغا کی رکنیت ختم کردی

منگل 16 ستمبر 2014 13:06

الیکشن کمیشن نے رکن قومی ا سمبلی مولوی محمد آغا کی رکنیت ختم کردی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) الیکشن کمیشن نے جے یو آئی (ف) کے رکن قومی ا سمبلی کی جعلی ڈگری ثابت ہونے کے بعد مولوی محمد آغا کی رکنیت ختم کردی۔

(جاری ہے)

منگل کے روز الیکشن کمیشن نے جے یو آئی (ف)کے رکن قومی اسمبلی مولوی آغا محمد کی جعلی ڈگری کیس الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر نا اہل ہونے کے بعد رکنیت بھی ختم کر دی اور الیکشن کمیشن نے کہا کہ اب مولوی محمد آغارکن قومی اسمبلی نہیں رہ سکتے اور الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ اب الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا ہے جس کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے مولوی محمد آغا کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو منسوخ کر دیا اور الیکشن کمیشن نے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا کہ مولوی محمد آغا این اے261 سے رکنی قومی اسمبلی نہیں رہے اور ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن منسوخ کیا جاتا ہے

متعلقہ عنوان :