ہالا کے علاقے میں آزمائشی کنوئیں سے ہائیڈروکاربن کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے ، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ

منگل 16 ستمبر 2014 13:39

ہالا کے علاقے میں آزمائشی کنوئیں سے ہائیڈروکاربن کا ذخیرہ دریافت ہوا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے اعلان کیا ہے کہ ہالا کے علاقے میں ایک آزمائشی کنوئیں سے ہائیڈروکاربن کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق مواد کے بارے میں معلومات کی فراہمی کے سیکیورٹی ایکسچینج آرڈیننس 1969ء کے سیکشن 15ڈی(1) اور کوڈ آف کارپوریٹ گورننس کی بیسیویں شق کے تحت کمپنی کے سیکرٹری نے یہ انکشاف کیامطلع کیا جاتا ہے کہ پی پی ایل جو ہالا ایکسپلوریشن لائسنس (65فیصد ورکنگ انٹرسٹ کے ساتھ) کی آپریٹر ہے نے سندھ کے ضلع مٹیاری میں واقع اپنے تجرباتی کنویں آدم ویسٹX-1 سے ہائیڈروکاربن دریافت کی ہے۔

پی پی ایل کا کہنا ہے کہ آدم ویسٹ X-1 کی کھدائی ریت کی لوئر گرو فارمیشن کی صلاحیت کی جانچ کے لیے کھودا گیا تھا۔کمپنی کے سیکرٹری نے بتایاکہ جانچ کے دوران اس کنوئیں سے گیس کا 18.6 ملین کیوبک فٹ فی دن کا بہاوٴ دریافت ہوا۔انہوں نے کہاکہ ہالا بلاک میں آدم ویسٹ X-1 کنوئیں سے پی پی ایل کی یہ دوسری دریافت ہے۔اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ایک سینئر انوسٹمنٹ تجزیہ کار اسد آئی صدیقی نے اس دریافت پر کام کیا اور اس کو پی پی ایل کے لیے باٹم لائن پر 594 ملین روپے کا اضافہ کریگی۔

متعلقہ عنوان :