افغانستان ، دارالحکومت کابل میں غیر ملکی افواج کے قافلے پر خود کش حملہ، چا ر ایساف اہلکار ہلاک،16 افراد زخمی

منگل 16 ستمبر 2014 14:05

افغانستان ، دارالحکومت کابل میں غیر ملکی افواج کے قافلے پر خود کش حملہ، ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں غیر ملکی افواج کے ایک قافلے پر خو دکش حملہ کیا گیا ہے جس میں ایساف کے چار اہلکار ہلاک اور16 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ایک خودکش کار بم حملہ آور نے کیا۔ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ شہر کی عمارتیں لرز اٹھیں۔

طالبان نے حملے کے ذمہ داری قبول کر لی ہے۔یہ دھماکہ ہوائی اڈے جانے والے سڑک پر وزارتِ داخلہ کی عمارت اور سپریم کورٹ کے قریب ہوا ہے۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مرکزی شاہراہ پر دھماکے سے کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں ہیں اور یہ جگہ امریکی سفارتخانے کے قریب ہی ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غیر ملکی افواج کے اہلکار زخمی ہونے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد دے رہے ہیں۔یہ دھماکہ ایسے وقت ہوا ہے جب ملک میں متنازع صدارتی انتخابات کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال ہے اور اس سال کے آخر میں غیر ملکی افواج میں افغانستان سے جانے والی ہیں۔یادرہے کہ جولائی میں طالبان کی جانب سے کیے گئے ایک حملے میں 3 غیر ملکی سکیورٹی گارڈز سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔