Live Updates

عمران خان باتیں آکسفورڈ والی کرتے ہیں اور عمل افریقہ کے جنگل والا ہوتا ہے ، قانون کے احترام کے سواء تمام کام کئے ،پرویز رشید

منگل 16 ستمبر 2014 14:15

عمران خان باتیں آکسفورڈ والی کرتے ہیں اور عمل افریقہ کے جنگل والا ہوتا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان باتیں آکسفورڈ والی کرتے ہیں اور عمل افریقہ کے جنگل والا ہوتا ہے ، انہوں نے قانون کے احترام کے سوا تمام کام کئے ۔ منگل کے روز وزیر اطلاعات نے اپنے ایک بیان اور نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان چودہ اگست کو لاہور سے روانہ ہوکر اسلام آباد آئے اور اب تک حکومت کی جانب سے کسی نے بھی نہیں روکا اور دوسری جانب جو عمران خان نے پرامن رہنے کا جو معاہدہ کیا وہ اس پر بھی کاربند نہیں رہے بلکہ عمران خان نے اشتعال انگیز اور نفرت بھری تقریریں کیں ۔

پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر کارکنوں نے پارلیمنٹ ، وزیراعظم ہاؤس اور پی ٹی وی پر حملے کئے اور چار سو سے زائد پولیس والوں کو افسروں سمیت مار کر زخمی کیا گیا اور میڈیا والے جو کہ ذمہ داری پوری کررہے تھے ان کو بھی عمران خان کے حکم پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کسے دھوکہ دینے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ پچھلے ایک مہینے میں تحریک انصاف کا لیڈر کا چہرہ بے نقاب ہوا جو کہ اشتعال انگیز تقاریر اور تشدد پر مبنی حکم اور نفرت پھیلانے والے لیڈر کے طور پر سامنے آئے ہیں پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان نے سول نافرمانی کی اکانومی کا نقصان اور پاک چین دوستی پر بھی الزام تراشی کی اور نقصان پہنچایا انتمام حرکات نے واضح کیا کہ عمران خان کے اخلاقی اور سیاسی و سماجی معیار کیا ہیں ۔

پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان محلات ختم کرنے کی بات کرتے ہیں جبک ان کے دائیں بائیں بھی محلات میں رہنے والے کھڑے ہوئے ہیں دوسری طرف عمران خان خود کو جمہوریت کا حامی قرار دیتے ہیں جبکہ ان کے دائیں اور بائیں ایک طریل عرصے تک آمریت کا ساتھ دینے والے کھڑے ہوتے ہیں لیکن اب عمران خان کیلئے انا کا مسئلہ بن گیا کہ وہ اس دھرنے کو نتیجہ خیز کیسے بنائیں اور ختم کیسے کریں جبکہ حکومت کیلئے عمران خان کے دو بڑے مطالبے تھے جن میں پہلا یہ تھا کہ 2013ء کے انتخابات میں چیف جسٹس نے تحریک انصاف کو نقصان پہنچانے کیلئے کوششیں کی اور الیکشن کمیشن نے بھی اردو بازار سے ووٹ چھپائے اور ایم آئی کے بریگیڈئر نے بھی تحریک انصاف کو نقصان پہنچایا اور نواز شریف کی تقریر نے انتخابات کو نقصان پہنچایا جبکہ حکومت ان تمام الزامات پر سپریم کورٹ کی چیف جسٹس کی رہنمائی یا قائم کردہ کمیشن میں تحقیقات کرانے کیلئے تیار ہیں اور اگر تحقیقات میں عمران خان کے الزامات درست ہوگئے تو پھر ہماری قیادت کو حکومت کرنے کا کوئی حق ہی نہیں ہوگا لیکن الزامات درست نہ ہونے پر بھی عمران خان کو قوم کو بتانا ہوگا کہ اب وہ سیاست چھوڑ کر واپس گھر جارہے ہیں جبکہ دوسرا مطالبہ عمران خان کا انتخاب بہتری کے حوالے سے ہے تو اس پر بھی انتخابی اصلاحات کی کمیٹی بنائی جا چکی ہے اور تحریک انصاف کے اراکین ممبر ہیں اب عمران خان کو چاہیے کہ وہ کمیٹی کو آکر تجاویز دیں اور یقین دلاتا ہوں کہ مسلم لیگ (ن) کے تمام ووٹ ان تجاویز کے حق میں دیئے جائینگے جو عمران خان انتخابات کو بہتر بنانے کیلئے پیش کرینگے اور دونوں طرف سے حکومت عمران خان باعزت راستہ دیگی جس میں عمران خود عوام کے سامنے وکٹری کا نشان بنا کر دھرنا ختم کرینگے کیونکہ ایمپائر کی انگلی تو سامنے نہیں آئی پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان نے پمز میں سترہ لاشوں کا الزام لگایا تو عمران خان ان سترہ لوگوں کے آئی ڈی کارڈ یا پھر ان کے آئی ڈی نمبر پتے جاری کردیں عمران خان جھوٹ بول رہے ہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات