پیرمحل، بجلی چوری کرتے بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار، مقدمہ درج

منگل 16 ستمبر 2014 16:22

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) بجلی چوری کرتے ہوئے بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر676/17گ ب میں منیر احمد ولد عبدالعزیز سکنہ زیر استعمال بختیار احمد ولد برکت علی حوالہ نمبر 18-13373-0514909 بجلی میٹر سے ڈائریکٹ تا ر لگا کر بجلی چوری کرکے 7HPکی موٹر زرعی مقاصد کیلئے استعمال کررہاتھاواپڈا ٹاسک فورس نے ایس ڈی اوراؤ عابد بشیر کی قیادت میں چھاپہ مار بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑکر الیکڑک سٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروادیا۔

متعلقہ عنوان :