بھارتی حکمراں جماعت نے اسلامی مدارس کو دہشت گردی کی تربیت گاہیں قرار دیدیا

منگل 16 ستمبر 2014 17:55

بھارتی حکمراں جماعت نے اسلامی مدارس کو دہشت گردی کی تربیت گاہیں قرار ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء)بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے کئی رہنماؤں نے اسلامی مدارس کو دہشت گردی کی تربیت گاہیں قرار دیدیا،بھارتی میڈیاکے مطابق ایک سینئر مرکزی وزیر نے الزام عائد کیا کہ بھارت میں جانوروں کے مذبح خانوں میں گوشت کی تجارت سے جو منافع آ رہا ہے اسے دہشت گردی کی فنڈنگ میں استعمال کیا جا رہا ہے،خفیہ ایجنسیوں نے جن مسلمانوں کو دہشت گردی کے الزام میں اب تک گرفتار کیا ہے ان میں سے بیشتر یا تو ناخواندہ یا سکول کے ڈراپ آوٴٹس تھے البتہ کچھ لوگ جدید تعلیم سے آراستہ تھے۔

(جاری ہے)

مسلم دانشوروں کا خیال ہے کہ بھارتی مدارس اعتدال پسندی، سائنسی نظریات اور ترقی پسندی کے علم بردار نہیں ہیں۔ ان کی نوعیت اسی طرح کیقدامت پسند اور روایتی اداروں کی سی ہے جیسے دوسرے مذاہب کے مذہبی ادارے ہوتے ہیں اور ان کے نصاب میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔