سیاسی بحران اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے ملکی معیشت کو 2 ارب ڈالر کے معاشی نقصان کا خدشہ،اقتصادی شرح نمو 4.5فیصد کے ابتدائی اندازوں سے کم ہو کر 4.2فیصد رہنے کا اندیشہ ہے ‘ ماہرین

منگل 16 ستمبر 2014 18:12

سیاسی بحران اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے ملکی معیشت کو 2 ارب ڈالر کے معاشی ..

کراچی /لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء ) موجودہ سیاسی صورتحال اور سیلاب کے باعث مجموعی نقصانات دو ارب ڈالر تک پہنچنے کا خدشہ ہے جبکہ ماہرین کے مطابق رواں مالی سال اقتصادی شرح نمو چار اعشاریہ پانچ فیصد کے ابتدائی اندازوں سے کم ہو کر چار اعشاریہ دو فیصد رہنے کا اندیشہ ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں جاری سیاسی تناؤ کے ساتھ سیلاب کی تباہ کاریاں نہ صرف صنعت و تجارت بلکہ زرعی معیشت کیلئے بھی زبردست چیلنج بن گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے اہم زرعی فصلوں کی پیداوار کے ساتھ پیداواری شعبوں کی سرگرمیاں بھی متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔ ماہرین کے مطابق رواں مالی سال اقتصادی شرح نمو 4.5فیصد کے ابتدائی اندازوں سے کم ہو کر 4.2فیصد رہنے کا اندیشہ ہے جبکہ ملک میں افراط زر کی شرح 7.5فیصد سے 8فیصد کے درمیان رہ سکتی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق سات ستمبر 2014ء تک سیلاب سے ہونے والے معاشی نقصانات کا تخمینہ 50کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے تاہم مجموعی نقصانات 1.5ارب سے 2ارب ڈالر تک بڑھ سکتے ہیں جو ملکی و قومی پیداوار کا صفر اعشاریہ سے صفر اعشاریہ آٹھ فیصد ہے۔

متعلقہ عنوان :