پاکستان نعمت خداوندی ہے ،انتشارپھیلانے نہ ہی پاکستا ن اور نہ ہی اسلام کے دوست ہیں،حافظ سعید، بھارتی آبی جارحیت نے یہ ثابت کردیاہے وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی سے خوفزدہ ہیں، امیر جماعة الدعوة کا کانفرنس سے خطاب
منگل 16 ستمبر 2014 18:19
ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) جماعة ا لدعوة پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعیدنے کہا ہے کہ پاکستان نعمت خداوندی ہے اس میں انتشارپھیلانے نہ ہی پاکستا ن اور نہ ہی اسلام کے دوست ہیں، بھارت کی آبی جارحیت نے یہ ثابت کردیاہے کہ بھارتی حکمران پاکستان سے ازلی دشمنی رکھتے ہیں اور وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی سے خوفزدہ ہیں، وہ ٹنڈوآدم کے مرکزی گراؤنڈ میں دفاع اسلام کانفرنس خطاب کررہے تھے ۔
جس میں ہزاروں کی تعداد میں ٹنڈوآدم اوراس کے گردونواح کے لوگوں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما سیف اللہ خالد، صوبائی مسئول فیصل ندیم ، بشیر الٰہی ، حافظ محمدانور اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔ حافظ محمد سعیدنے کہاکہ امریکا نے ورلڈ ٹریڈسینٹرپر حملے کو جواز بناکر مسلمان ممالک پر جارحیت کی ۔(جاری ہے)
افغانستان میں بھارت کے ساتھ مل کر بے گناہ نہتے افغان عوام پر آتش وہنگ کے دھانے کھول دیئے، عراق اور پاکستان میں بھی امریکی اور انڈیاجارحیت ارتکاب کیاجاتارہا، پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی بھی اسی سازش کا حصہ ہے لیکن اللہ کی توفیق سے افغانستان میں امریکاکو ناقابل یقین شکست ہوئی ہے جس کے بعد بھارت بھی زخمی گد کی طرح لبلارہاہے اور اب پاکستان پربھارت نے آبی جارحیت مسلط کردی ہے، بھارت کی جانب سے چھوڑے جانیوالاپانی جوسیلابی صورتحال اختیار کرگیا ہے اس نے پنجاب اور سندھ میں تباہی مچادی ہے۔
حافظ محمد سعید نے کہا کہ بھارت نے کشمیرکے دریاوں پر 62 ڈیم بناکرپاکستان کی زرعی معیشت کو تباہ کرنے کاسلسلہ شروع کیاہے اور ہمارے حکمران اس مسئلے پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ، انھیں چاہئے کہ وہ اس بھارتی جارحیت کوعالمی فورم پر اُٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صد پرویز مشرف نے نائن الیون کے بعدامریکی کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے اوربزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نا صرف پاکستان کے ہوائی اڈے امریکا اوراس کے اتحادی کودیئے بلکہ پاکستان میں جہادی تنظیموں پر عرصہ حیات تنگ کیاگیا۔ خود ہمیں مختلف وقتوں میں پابند سلاسل کیا جاتا رہا ، پاکستان میں جہاد کے نام کوشجرممنوع بنا دیا گیا۔ پرویزمشرف کے ان بزدلانہ اقدامات کی وجہ سے جہاد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے جس کا ازالہ برسوں میں بھی نہیں کیا جاتا رہے گا، انہوں نے کہا کہ کچھ نادان جنہوں نے پاکستان کیخلاف ہتھیار اٹھاکر جنگ مسلط کرکے انتشارپھیلانے کی کوشش کی جنھیں پاکستان دشمن قوتیں استعمال کررہی تھیں انھیں آج سمجھ آرہی ہے اور وہ بھی احساس کرتے ہی ہتھیار پھینکنے کا اعلان کررہے ۔انھوں نے کہاکہ پاکستان بیس کیمپ ہے جس کی حفاظت کرناہرایک فرد کی ذمہ داری ہے ، انہوں نے کہاکہ اس ملک کیخلاف جوبھی میلی آنکھ سے دیکھے گااسکی آنکھیں نکال لیں گے کیونکہ یہ نعت خداوندی ہے،اور یہ کلمہ کی بنیاد پر معروض وجودمیں آیاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.