پشاور ،روسی طیارے پر فائرنگ کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ،
تحقیقاتی رپورٹ میں طیارے پر فائرنگ کی ذمہ داری خیبر پختونخوا پولیس پر عائد کی گئی
منگل 16 ستمبر 2014 18:58
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) صوبائی دارلحکومت پشاور میں روسی طیارے پر ہونے والے فائرنگ کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہے ۔ تحقیقاتی رپورٹ میں طیارے پر فائرنگ کی ذمہ داری خیبر پختونخوا پولیس پر عائد کی گئی ہے رپورٹ میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ طیاروں کی سیکورٹی کیلئے اورہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے پولیس کی جانب سے کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور دوسری بار جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ۔
اس سے قبل بھی پی آئی اے طیارے پر ہونے والی فائرنگ کے واقعہ کی ذمہ داری صوبائی حکومت اور پولیس پر عائد کی گئی تھی ۔ گزشتہ ہفتے روسی کارگو طیارے پر باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے اوقات کار میں فائرنگ کی گئی تھی ۔ جس کے باعث روسی طیارے کو ایک گولی لگ گئی تھی جس کے بارے میں وفاقی حکومت نے تحقیقات کے احکامات جاری کئے تھے ۔(جاری ہے)
ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ جو کہ وفاقی حکومت کو ارسال کی گئی ہے میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے ہدایات کے باوجود پشاو ر کے نواحی علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی رو ک تھام کے لئے کسی قسم کے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جس کے باعث فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہو رہاہے اور اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو خیبر پختونخوا میں ائیر لائنز اپنی سروس مجبوری طور پر بند کریگی ۔
اور ائیر لائن کی سروسز بند ہونے کے باعث باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو بھی بند کر دیا جائے جس کی ذمہ داری صوبائی حکومت اور خیبر پختونخوا پولیس پر عائد ہو گی تاہم خیبر پختونخوا پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ مذکورہ طیار ے کا لینڈنگ کا شیڈول پہلے سے طے نہیں تھا اور ائیر پورٹ میں خیبر پختونخوا پولیس کو ذمہ دار ٹھہرانا غیر قانونی ہے ۔ حکومت کی جانب سے اس کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں ۔ تاہم متعلقہ اداروں نے رپورٹ سے لا علمی کااظہار کیا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.