چین،اسکول استاد نے چارطالب عملوں کومارمارکرلہولہان کردیا،

بچے تشویشناک حالت میں اسپتال داخل،استاد فرار،تلاش شروع کردی،پولیس

منگل 16 ستمبر 2014 21:35

چین،اسکول استاد نے چارطالب عملوں کومارمارکرلہولہان کردیا،

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) چین میں سکول ٹیچرنے طالب عملوں پر تشددکی انتہاکردی انتہائی بے دردی سے پیٹا، تمام شاگردوں کے لواحقین انہیں خون میں لت پت لے کر ہسپتال جاپہنچے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک آرٹ ٹیچر جس کا نام لی منگ ڑینگ تھا نے ایک بچے کو اس قدر پیٹا کہ اس کے سر کی ہڈی ٹوٹ گئی۔سکول کے ہیڈ ٹیچر دانگ چن نے بتایا کہ جب ہم نے بچوں کے رونے کی آواز سنی تو ہم بھاگ کر اس کے دفتر گئے جب ہم دفتر میں داخل ہوئے تو ہم نے دیکھا کہ ایک بچہ فرش پر لیٹا ہوا ہے اور خون میں لت پت ہے ہمیں سمجھ نہیں آئی کہ اس کے پیچھے کیا محرکات ہیں جبکہ یہ استاد ماضی میں انتہائی بہترین استاد رہا ہے۔

ہمارا چھوٹا سا سکول ہے جس میں صرف بائیس بچے داخل ہیں، لہٰذا ہمارے لئے یہ بڑی حیران کن صورت حال ہے جبکہ یہ کئی سال سے یہاں پڑھا رہا ہے اور اس سے پہلے یہ اس طرح کبھی غصے میں نہیں آیا، چونکہ بچوں کی ذمہ داری ہماری ہے اور ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اس واقعہ کی اصل وجوہات کیا ہیں۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے کہا ہے کہ ملزم فرارہے اور شہر کے باہر جنگل میں چھپ گیا ہے لیکن جڑی ہم نے جنگل کا گھیراؤ کر لیا ہے۔ہم نے بچوں سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ہمیں آرٹ ٹیچر کے غصے کی وجہ معلوم نہیں ہے اس نے ہمیں آفس میں بلایا اور پیٹنا شروع کر دیا

متعلقہ عنوان :