برطانوی خاتون ڈاکٹر کی کٹے سر کے ساتھ تصویرٹوئیٹرپر پوسٹ،

تصویر کے ساتھ ٹویٹر پر پوسٹ تحریر میں لکھا ہے وہ مجاہدہ ڈاکٹر اور داعش کے ساتھ کام کررہی ہے،برطانوی اخبار

منگل 16 ستمبر 2014 21:44

برطانوی خاتون ڈاکٹر کی کٹے سر کے ساتھ تصویرٹوئیٹرپر پوسٹ،

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) برطانیہ سے تعلق رکھنے میڈیکل کی ایک طالبہ کی تصویر ٹویٹر کے ذریعے منظرعام پر آئی ہے جس میں اس نے ایک کٹا ہوا انسانی سر بالوں سے پکڑ رکھا ہے۔اس خاتون کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ برطانیہ میں اپنی طب کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر شام آگئی تھی جہاں وہ دولت اسلامی عراق وشام (داعش)میں شامل ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ٹویٹر پر پوسٹ کی تصویر اس نقاب پوش خاتون نے کٹا ہوا سر پکڑ رکھا ہے،اس نے ڈاکٹروں والا سفید گان پہن رکھا ہے اور پس منظر میں دو بچے بھی نظر آرہے ہیں۔یہ تصویر بنت اسامہ کے نام سے ایک ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی تھی لیکن بعد میں اس اکاؤنٹ کو بلاک کردیا گیا ۔تصویر کیساتھ ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی تحریر میں لکھا ہے کہ وہ ایک مجاہدہ ڈاکٹر ہے اور داعش کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔اس نے لکھاکہ ڈریم جاب، ایک دہشت گرد کی ڈاک ہے ۔

متعلقہ عنوان :