ٹی20 ٹیم کیلئے شاہد خان آفریدی کو کپتان بنانے کے بعد کالجوں‘ یونیورسٹی کے طالبات کے ساتھ ساتھ پاکستان فلم انڈسٹری‘ ڈرامہ اور اسٹیج اداکاروں کا خوشی کا اظہار ،دنیا کرکٹ جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے مشہور کھلاڑی کو کپتان بنائے جانے کو اچھا شگون قرار دے دیا

منگل 16 ستمبر 2014 22:34

ٹی20 ٹیم کیلئے شاہد خان آفریدی کو کپتان بنانے کے بعد کالجوں‘ یونیورسٹی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹی20 ٹیم کیلئے شاہد خان آفریدی کو کپتان بنانے کے بعد کالجوں‘ یونیورسٹی کے طالبات کے ساتھ ساتھ پاکستان فلم انڈسٹری‘ ڈرامہ اور اسٹیج اداکاروں نے خوشی کا اظہار کیا اور دنیا کرکٹ جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے مشہور کھلاڑی کو کپتان بنائے جانے کو اچھا شگون قرار دے دیا اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

16ستمبر 2014ء کے مطابق پاکستان کرکٹ بورد کی جانب سے ٹی ٹونٹی کیلئے شاہد خان آفریدی کو کپتان بنانے پر ملک بھر سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے خوشی کا اظہار کرتے کہا کہ شاہد آفریدی ایک بہترین کپتان ثابت ہوں گے اور ٹی ٹونٹی کو ایک مثبت انداز میں لے کر چلین گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہد آفریدی پورے ملک کی خواتین کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور دنیا کرکٹ میں جارحانہ موڈ کی وجہ سے زیادہ پسند کئے جاتے ہیں ۔ بوم بوم آفریدی کے بارے میں فلم انڈ سٹری ‘ ڈرامہ اور سٹیج ڈرامہ کی اداکاروں نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی کے کپتان بننے کے بعد شائقین کرکٹ سے زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں اور غم زدہ قوم کو بہت دنون بعد خوش خبریں دیکھنے کو ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :