ٹنڈوالہ یار، مارکیٹ ایریا میں 40 سالوں سے لوگوں کی سلائی مشینیں مرمت کر کے روزی کمانیوالا دکان مالک کی دھمکیوں سے تنگ آکر جان کی بازی ہار گیا

منگل 16 ستمبر 2014 22:42

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) ٹنڈوالہ یار کے مارکیٹ ایریا میں 40 سالوں سے لوگوں کی سلائی مشینیں مرمت کر کے اپنے بچوں کیلئے روزی کمانے والا 2 بیٹیوں کا باپ دکان مالک کی دھمکیوں سے تنگ آکر جان کی بازی ہار گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دبئی سینٹر میں واقع سلائی مشین مرمت کرنے والا 70 سالہ انعام الدین شیرانی اپنی دکان پر کام کر رہا تھا کہ چند اوباش افراد نے آکر اسے دکان خالی کرنے کا کہا اور دکان نہ خالی کرنے کی صورت میں جان سے مارنے اور دکان کو آگ لگانے کی دھمکیاں دیں جس کے بعد انعام الدین شیرانی خوف کے باعث دکان پر گر گیا جسے فوری طور پر دکانداروں نے سول ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے حرکت قلب بند ہونے کے باعث اس کی موت کی تصدیق کر دی دکاندار کی دھمکیوں کے باعث ہلاکت کی اطلاع ملنے پر تاجروں نے کاروباری مراکز بند کر دئے اور دکاندار کی لاش لے کر مارکیٹ ایریا میں دھرنہ دیا اس موقع پر دکانداروں نے میڈیا کو بتایا کہ انعام الدین شیرانی اور دیگر دکانداروں کا کیس کورٹ میں زیر سماعت ہے مارکیٹ کے مالک صفدر آرائیں نے مارکیٹ خریدنے کے بعد انعام الدین شیرانی کو دکان خالی کرنے کیلئے جانی و مالی نقصان کی دھمکیاں دی تھیں جس پر انعام الدین شیرانی نے معروف وکیل اور بار کے صدر غلام قادر ڈیشک کے توسط سے سندھ ہائی کورٹ میں صفدر آرائیں کے خلاف پٹیشن دائر کی تھی کہ اسے اور اسکی فیملی کو صفدر آرائیں سے جان کا خطرہ ہے لہذا اسے تحفظ فراہم کیا جائے جس پر سندھ ہائی کورٹ نے ٹنڈوالہ یار پولیس کو انعام الدین شیرانی کی حفاظت کرنے اور دھمکیاں دینے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا تھاانعام الدین شیرانی کی دکان پر کام کرنے والے شاگرد کا کہنا ہے کہ دوبارہ چند روز سے اسکے استاد کو خطرناک قسم کے لوگ دھمکیاں دے رہے تھے اور آج دوپہر کو بھی اسکے سامنے استاد کو جان سے مارنے کی اور دکان کو آگ لگانے کی دھمکی دی جس کے بعد استاد کی موت واقع ہوئی انعام الدین شیرانی کی دکان کے برابر میں واقع دکاندار رائمل ،بھورا لعل اور دیگر کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کا مالک صفدر آرائیں غنڈوں کے ذریعے دکانداروں کو ذہنی ٹینشن دے رہا ہے اور دکانداروں کے پاس آنے والے غنڈے با اثر افراد کا نام استعمال کر کے دھمکیاں دے رہے ہیں جس کے باعث آج ایک دکاندار کی موت واقع ہوئی ہے اب دوسرے دکانداروں کی جانوں کو بھی خطرہ ہے اطلاع ملنے پر انجمن تاجران کے صدر وقار حمید میمن سمیت دیگر تاجر رہنما ء اور تاجروں کی بڑی تعداد دھرنے میں پہنچ گئی اور ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا پولیس نے انعام الدین شیرانی کے شاگرد اصغر علی کی مدعیت میں ابتدائی رپورٹ درج کر کے لاش ورثا ء کے حوالے کر دی ۔