بھارتی ضمنی انتخابات، ابتدائی نتائج میں حکمراں جماعت بی جے پی کو شکست،سماج وادی پارٹی ،آرایس ایس اورکانگریس نے ریاستی نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی

منگل 16 ستمبر 2014 23:23

بھارتی ضمنی انتخابات، ابتدائی نتائج میں حکمراں جماعت بی جے پی کو شکست،سماج ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء)بھارت میں لوک سبھا کی تین اور ریاستی اسمبلی کی بتیس نشستوں پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ نریندر مودی کا جادو تین ماہ بعد ہی اتر گیا۔ضمنی انتخابات میں ایک بار پھر مقامی سیاسی جماعتوں کا بول بالا ہوگیا۔ اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی نے بی جے پی پر سبقت حاصل کرلی۔بھارتی میڈیاکے مطابق مودی بھارتی عوام کو تو اچھے دن نہ دکھا سکے لیکن ان کے برے دن ضرور شروع ہو گئے۔

(جاری ہے)

لوک سبھا کی تین اور گیارہ ریاستوں کی بتیس نشسوں پر ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی نتائج بی جے پی کے لیے کچھ زیادہ خوشگوار ثابت نہیں ہوئے۔ چار مہینے پہلے بی جے پی نے ریاستی اسمبلی کی جو دس نشستیں خالی کی تھیں اب ان پر انہیں شکست کا سامنا ہے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق یوپی میں ملائم سنگھ یادو کی سماج وادی پارٹی کو چھ اور بی جے پی کو تین نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ گجرات اور راجستھان بی جے پی کے گڑھ ہیں لہذا وہاں انہیں حسب روایت برتری حاصل ہے تاہم یہاں بھی کانگریس نے گجرات میں دو نشستیں جیت لیں۔ بی جے پی نے نریندر مودی کی خالی کردہ بڑودا کی نشست جیت لی ہے تاہم تلنگانہ میں ٹی آر ایس اور مغربی بنگال میں ٹی ایم سی آگے ہے۔