پاک فوج کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں سرگرمیاں جاری

بدھ 17 ستمبر 2014 11:33

پاک فوج کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں سرگرمیاں جاری

راول پنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) سیلاب والے علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری رہیں، ریسکیو آپریشن کے بارہویں روز مظفرگڑھ کے علاقے علی پور میں دوہزار سات سو افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملتان اور مظفرگڑھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کے دوران دوہزار سات سو افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

موضع دو آبہ، موضع سنکی اور موضع تلیری سے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)



ریسکیو آپریشن میں پاک فوج کی تیس کشتیاں اور دو ہیلی کاپٹرز حصہ لے رہے ہیں۔ متاثرہ علاقے میں میڈیکل کیمپ بھی قائم کر دیا گیا ،جھنگ، ملتان اور مظفر گڑھ کےسیلاب زدگان میں سات سو کلوگرام راشن بھی تقسیم کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے متاثرین کی طبی امداد کا عمل بھی جاری ہے ،سکھر ، ٹھٹھہ اور گھوٹکی میں ایمرجنسی رسپانس سینٹر قائم کر دیئے گئے۔ ماہر غوطہ خور ، زولو بوٹس اور ہیلی کاپٹرز ہنگامی صورت حال سے نمنٹے کیلئے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :