خوش رہنے کیلئے ہمیں دوسروں کو خوش رکھنا سیکھنا چاہیے ، ریتک روشن

بدھ 17 ستمبر 2014 11:46

خوش رہنے کیلئے ہمیں دوسروں کو خوش رکھنا سیکھنا چاہیے ، ریتک روشن

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء)بالی ووڈ اداکار ریتک روشن نے کہاہے کہ یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کس طرح کی زندگی جینا چاہتے ہیں ۔اگر آپ صرف اپنی ذات پر ہی توجہ دینا چاہتے ہیں تو آپ کی زندگی افسردہ گزرے گی، ہاں اگر آپ اپنی زندگی میں دوسرے کو بھی شامل کرلیں تو آپ کی زندگی خوشی بھری گزرے گی۔ایک انٹرویو میں ریتک روشن نے کہا کہ آپ محبت کی تخلیق کرسکتے ہیں جو آپ کی زندگی کو بھرپور کردے گی۔

(جاری ہے)

دوسروں کیلئے جو سب سے اچھا آپ کرسکتے ہیں وہ یہ ہے کہ جب آپ کسی کو خوشی میں دیکھیں تو اس کی خوشی میں شامل ہوجائیں ۔میرا جینا میرے والدین‘میرے بچوں‘میری بیوی اور ان تمام لوگوں کیلئے جو مجھ سے محبت کرتے ہیں ۔سلمان خان اور عامر کے مشکل وقت میں سہارے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ریتک روشن نے کہاکہ مجھے کسی سہارے کی ضرورت نہیں ہے ۔ہاں ایک وقت تھا کہ جب میری زندگی خوشیوں سے معمور تھی ۔ اس وقت میں بغیر دوستوں کے اپنی دھن میں جی رہا تھا لیکن اب میرے بہت سے دوست ہیں ۔اپارٹمنٹ کی تلاش سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے کہاکہ میں ایک پلاٹ کی تلاش میں ہوں جس میں بنگلہ بنا کر ہم سب ہی افراد رہیں گے ۔