ہالینڈ :دھند کے باعث 150 گاڑیاں ٹکرا گئیں ، دو افراد ہلاک

بدھ 17 ستمبر 2014 11:48

ہالینڈ :دھند کے باعث 150 گاڑیاں ٹکرا گئیں ، دو افراد ہلاک

ایمسٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) ہالینڈ میں دھند کے باعث ڈیڑھ سو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں ، جس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گء ہیں جبکہ چھبیس افراد زخمی بھی ہوئے ، جب کہ موٹر وے کئی گھنٹے بند رہی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ہالینڈ کے جنوبی صوبے زی لینڈ میں گوز اور مڈل بورو شہروں کے درمیانی حصے میں موٹر وے پر تین مختلف مقامات پر حادثات ہوئے ، جن میں ایک سو پچاس کاروں کو نقصان پہنچا ہے۔ یہ حادثات صبح کے وقت پیش آئے جب دفاتر اور سکول جانے والوں کا رش ہوتا ہے۔ پچاس سے زائد ایمبولینسوں نے امدای کارروائیوں میں حصہ لیا۔ حادثات کے باعث موٹر وے کئی گھنٹے بند رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق غیر متوقع دھند نے ملک کے جنوب مغربی حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :