کرینہ کپور اور میں فلاپ تھے‘شاہد کپور

بدھ 17 ستمبر 2014 11:50

کرینہ کپور اور میں فلاپ تھے‘شاہد کپور

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء)اگلے ماہ کرینہ کپور اور شاہد کپور کی سپر ہٹ فلم’ ’جب وی میٹ“ کے سات برس پورے ہو جائیں گے۔اس فلم کو یاد کرتے ہوئے شاہد کپور نے کہا کہ ’ہمیں امید نہیں تھی کہ جب وی میٹ چلے گی بھی کیونکہ ہم ایک فلاپ جوڑی تھے۔

(جاری ہے)

اس فلم سے پہلے ’فدا،‘ ’36 چائنا ٹاوٴن‘ اور ’چھپ چھپ کے‘ جیسی شاہد اور کرینہ کی جوڑی والی فلمیں فلاپ رہی تھیں۔اگلے ماہ کرینہ کپور اور شاہد کپور کی سپر ہٹ فلم ’جب وی میٹ‘ کے سات برس پورے ہو جائیں گے-شاہد بتاتے ہیں کہ ’اس وقت لوگ ہمیں فلموں میں ساتھ دیکھنا پسند نہیں کرتے تھے لیکن ہم کوشش کرتے رہے۔ اور جب وی میٹ ہٹ ہوئی تو لوگ کہنے لگے کہ ہمیں شاہد اور کرینہ کو بار بار دیکھنا ہے۔