آرنلڈ شوارزنیگر بھارتی ریاست تمل ناڈو پہنچ گئے

بدھ 17 ستمبر 2014 11:58

آرنلڈ شوارزنیگر بھارتی ریاست تمل ناڈو پہنچ گئے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء)ہالی ووڈ کی معروف فلم ’ٹرمینیٹر‘ کے سٹار آرنلڈ شوارزنیگر بھارتی ریاست تمل ناڈو پہنچ گئے۔ ریاستی دارالحکومت چینئی میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ان کی آمد پر چینئی ایئرپورٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور وہاں میڈیا کی زبردست ہجوم جمع ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

آرنلڈ شوارٹسنیگر نے صحافیوں سے بات چیت سے تو اجتناب کیا لیکن کیمرے کے سامنے انھوں نے اچھے پوز دیئے۔

آرنلڈ ایک تمل فلم ” آئی“ کے میوزک لانچ کے لیے بھارت آئے ہیں۔ اس فلم کی موسیقی میوزک معروف موسیقار اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے۔میوزک لانچ کے بعد آرنلڈ نے ٹویٹ کیاکہ” آئی“ کے آڈیو ریلیز کے موقع پر چینئی میں کیا ہی شاندار تقریب ہوئی۔ بھارت کے زبردست مداحوں کے لیے۔آرنلڈ نے اس موقعے پر ریاست کی وزیر اعلیٰ جے للتا سے بھی ملاقات کی اور پھر وہ تمل فلموں کے سپر سٹار رجنی کانت سے بھی ملے۔