ڈرامہ سیریز”بلبلے “ میں میرا کردار ”مومو “بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہے ‘ حنا دلپذیر

بدھ 17 ستمبر 2014 12:38

ڈرامہ سیریز”بلبلے “ میں میرا کردار ”مومو “بچوں اور بڑوں میں یکساں ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) اداکارہ حنا دلپذیر نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریز”بلبلے “ میں میرا کردار ”مومو “بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہے اور اسی کے سبب مجھے بعض اوقات مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریز کے آغاز میں مجھے ہرگز یہ اندازہ نہیں تھاکہ یہ عوام میں اتنی مقبولیت حاصل کر جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس ڈرامہ سیریز میں چار کردار ہیں اور تمام نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی ۔ حنا دلپذیر نے مزید کہا کہ سینئر اداکار محمود اسلم ‘ نبیل ‘عائشہ عمر اور میری اپنی اصل شناخت ڈرامہ سیریز میں گم ہو گئی ہے اب لوگ ہمیں ڈرامے کے کرداروں کی مناسبت سے ہی پہچانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ” مومو “ کا کردار اتنا مقبول ہوا ہے کہ بعض اوقات جب میں باہر نکلتی ہوں تو مجھے مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے لیکن اس سے خوشی بھی ملتی ہے۔

متعلقہ عنوان :