پی آئی اے کے ٹرمینل اور شفٹ انچارج کی معطلی عدالت میں چیلنج

بدھ 17 ستمبر 2014 12:48

پی آئی اے کے ٹرمینل اور شفٹ انچارج کی معطلی عدالت میں چیلنج

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) رحمان ملک اور رمیش کمار تنازعہ میں دونوں کو ذمہ دار قرار دے کر معطل کر دیا گیا تھا پی آئی اے کے ٹرمینل اور شفٹ انچارج کی معطلی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

درخواست گذار اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی جانیوالی رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی آئی اے نے سینیٹر رحمان ملک اور ایم این اے رمیش کمار کی آمد کے باعث دو گھنٹے فلائٹ میں تاخیر کی جس پر مسافروں نے اپنا غصہ دونوں رہنمائوں پر اتارا اور سفر سے روک دیا ، لیکن انتظامیہ نے اس سارے معاملہ کا ذمہ دار شفٹ انچارج ندیم اور ٹرمینل انچارج شہزاد کو ٹھہرا کر معطل کر دیا جو غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام ہے لہذا ان کی معطلی کو کالعدم قرار دیا جائے ۔