اٹھارہ کروڑ عوام نے منتخب کیا ‘ پانچ ہزار کے کہنے پر استعفیٰ کیوں دوں؟ وزیر اعظم نواز شریف
بدھ 17 ستمبر 2014 13:03
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفے کے مطالبہ کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اٹھارہ کروڑ عوام نے منتخب کیا ‘ پانچ ہزار کے کہنے پر استعفیٰ کیوں دیں ؟ سڑکیں اور راستے صاف کرنا مشکل کام نہیں، حکومت تحمل سے کام لے رہی ہے، دھرنے دینے والے ملکی ترقی کی راہ میں حائل ہیں ‘اگلے تین چار سال تک بجلی کی کمی کو ختم کردیں گے ‘تیل اورگیس کی نئی دریافت سے خوشی ہوئی،وزارت پٹرولیم تیل اورگیس کی مزید تلاش کرے ۔
بدھ کو یہاں وزیراعظم نواز شریف کاتیل اور گیس کے 100ویں کنویں”سگری ون“کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چین کے صدر نے پاکستان آکر معاہدوں پر دستخط کرنے تھے ‘چین کے صدر پاکستان کیوں نہیں آئے اس کی وجہ سب کو پتا ہے، چین کے صدر اب پاکستان نہیں، بھارت جارہے ہیں۔(جاری ہے)
وزیر اعظم نے کہا کہ الیکشن میں خود زیرعتاب تھے، ہماری حکومت نہیں تھی، ہم خود سوچ رہے تھے کہ کہیں ہمارے خلاف دھاندلی نہ ہو جائے، چیف الیکشن کمشنر سب کی رائے سے منتخب کیا گیا تھا اربوں ڈالرز کا تیل اور گیس بھی درآمد کرنا شروع کررہے ہیں، تین چارسال میں ملک سے بجلی کی کمی کو ختم کردیں گے،پاکستان میں بے روزگاری کاخاتمہ کرنا ہے تو لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ضروری ہے۔
وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ ایک حلقے میں 7ہزار اور کہاں ایک لاکھ سے اوپر ووٹ، یہ دھاندلی ہوتی ہے،الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی گئی اور ساتھ چلنے کے وعدے کیے گئے، نگراں حکومت ہماری نہیں تھی،نہ ہم مبینہ دھاندلی کے ذمے دارہیں، انتخابات میں ہمارے ہاتھ بندے ہوئے تھے، وفاق اور صوبوں میں مسلم لیگ (ن)کی عبوری حکومتیں نہیں تھیں،ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے،تاہم ہم الیکشن میں گئے، 2008 میں دھاندلی کے باوجود ہم نے رونا نہیں رویا، 18 کروڑعوام نے وزیراعظم بنایا، 5ہزار لوگوں کے کہنے پر استعفیٰ کیوں دوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بڑی شرافت اور بردباری کے ساتھ برداشت کیا ہے،سڑکیں اور راستے صاف کرنا مشکل کام نہ تھا،یہ کس علاقے کی مخلوق ہے جو سمجھتی ہے الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوششوں کے نتیجے میں کئی بین الاقوامی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں رضامندی ظاہر کی تھی تاہم عمران خان اور طاہر القادری کے دھرنوں کی وجہ سے ان کمپنیوں نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے کروڑوں کی سرمایہ کاری نہ ہوسکی اور بے روزگاروں کو روزگار نہ مل سکا انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ضروری ہے اور میں قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ مشکل کی گھڑی میں وہ ہمارا ساتھ دے ۔ انہوں نے کہا کہ اربوں ڈالرز کا تیل اور گیس بھی درآمد کرنا شروع کررہے ہیں، تین چارسال میں ملک سے بجلی کی کمی کو ختم کردیں گے،پاکستان میں بے روزگاری کاخاتمہ ،فیکٹریاں لگانی ہیں تو تو لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ضروری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.