ریکھا کی فلم سرنانی“ کا ٹریلر ”خوبصورت“ کیساتھ کل ریلیز ہوگا

بدھ 17 ستمبر 2014 13:17

ریکھا کی فلم سرنانی“ کا ٹریلر ”خوبصورت“ کیساتھ کل ریلیز ہوگا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) بالی ووڈ اداکارہ ریکھا کی فلم ”سرنانی“ کا ٹریلر فلم ”خوبصورت“ کے ٹریلر کیساتھ ریلیز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

59 سالہ ریکھا نے طویل عرصے کے بعد فلم ”خوبصورت“ کے ذریعے فلموں میں واپسی کی بات کی ہے۔ فلم میں ریکھا کے علاوہ شرمین جوشی‘ انوپم کھیر اور رندھیر کپور بھی کام کررہے ہیں۔ فلم میں خواتین کو اپنے اندر چھپی ہوئی طاقت کے استعمال بارے ایک مضبوط پیغام دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :