ڈسٹرکٹ بار سانگھڑ میں اختلاف بڑھ گئے،صدر امیر علی لسکانی نے استعفیٰ دے دیا

بدھ 17 ستمبر 2014 13:31

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) ڈسٹرکٹ بار سانگھڑ میں اختلاف بڑھ گئے جس کے بعد جنرل باڈی کے اجلاس میں بار کے صدر امیر علی لسکانی نے استعفیٰ دے دیا‘ ان کے استعفیٰ کے بعد تین ماہ کیلئے ایک عبوری باڈی تشکیل دے دی گئی ہے جس کے صدر محمد بشیر بھٹی ایڈووکیٹ‘ جنرل سیکرٹری خالد رؤف جٹ جوائنٹ سیکریٹری محمد انور شہزاد خشک‘ خزانچی رسول بخش درس‘ لائبری اشفاق جمال ہوں گے۔