ملتان میں وی آئی پی کلچر کی نئی مثال، سیلاب متاثرین حیران

بدھ 17 ستمبر 2014 14:01

ملتان میں وی آئی پی کلچر کی نئی مثال، سیلاب متاثرین حیران

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ملتان ہیڈ محمد والا آمد کے موقع پر حکام کی دوڑیں لگ گئیں۔ انتظامیہ نے پلک جھپکتے ہی اینٹوں کی راہداری تعمیر کرڈالی جبکہ خوراک کی وافر فراہمی کے لیے روٹی پکانے والی الیکٹرک مشین بھی نصب کردی گئی۔ اس طرح ملک میں وی آئی پی کلچر کی نئی مثال قائم ہوگئی اور یہ متاثرین سیلاب سے تو بچ گئے لیکن حیرت کے سمندر میں ضرور ڈوب گئے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری شہباز شریف نے آج بروز بدھ ملتان کے علاقے ہیڈ محمد والا کا دورہ کیا۔ بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور کابینہ کے اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر خطاب کے دوران وزیراعلی پنجاب نے دھرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کینیڈا کے شہری ہیں۔ ان کو پاکستان کے حالات سے کیا غرض؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بھی سیلاب متاثرین کی پروا نہیں۔پشاور میں بارش سے تیس افراد زندگی ہار گئے لیکن تحریک انصاف کے سربراہ اسلام آباد میں ناچ گانے کراتے رہے۔

متعلقہ عنوان :